نئى دہلى، 5 دسمبر (يو اين آئى) وزيراعظم نريندر مودى نے آج کہاکہ منصوبہ بندى کميشن کى نوتشکيل سے متعلق حکومت تبادلہ خيال کر رہى ہے اور اتوار کو اس سلسلے ميں تمام وزرائے اعلى کو طلب کيا گيا ہے۔
مسٹر مودى نے لوک سبھا ميں وقفہ
سوال کے دوران منصوبہ بندى کميشن سے متعلق ايک سوال کے جواب ميں مداخلت کرتے ہوئے کہاکہ پلاننگ کميشن کى نئى شکل کے بارے ميں حکومت کا خيال ہے کہ يہ دلچسپى، جانکارى اور تجربہ کى بنياد پر آئندہ پانچ دس دہائيوں کے پيش نظر نيا ادارہ قائم ہو۔